ایپل نے پاکستان سمیت

ایپل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ایپس کی قیمتیں بڑھا دیں

(ہم دوست نیوز) : امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل موبائل نے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں ایپس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان سمیت دوسرے بہت سے ممالک کیلئے اپنے ایپس اور ان-ایپس میں خریداری کیلئے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ 5 اکتوبر سے ملائشیا ، پاکستان ، سویڈن، جاپان، پولینڈ، ویتنام ، جنوبی کوریا اور چلی میں ایپ اسٹور سے ڈاؤنلوڈ کی گئی ایپلیکیشن پر پہلے سے زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

ایپل کا آئی فون 14 چین کی بجائے بھارت میں بنانے کا اعلان

ایپس اور ان-ایپس کی قیمتوں میں حالیہ ہونے والے اضافے کے بعد ابتدائی قیمت کم از کم 1 اعشاریہ 19 یورو تک ہو جائے گی ، البتہ خود ہی تجدید ہو جانے والی سبسکرپشن پر کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

ایپل کمپنی نے مزید کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ صارفین سے ٹیکس اکٹھا کرنے کے حوالے سے نئے ضابطوں اور قوانین کی وجہ سے ہوا ہے۔

Leave a Reply