دنیا کے متعدد ممالک

دنیا کے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سروس متاثر

(ہم دوست نیوز): دنیا کے متعدد ممالک میں انسٹاگرام سروس معطل ہوگئی ہے اور اکاؤنٹس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں انسٹاگرام سروس عارضی طور پر معطل ہو گئی ہے جس کے بعد ہزاروں اکاؤنٹس معطل کر دیئے گئے ، دوسری طرف انسٹا گرام نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی پر کام شروع کردیا ہے۔

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

دنیا بھر کے ممالک سے وابستہ ہزاروں انسٹاگرامروں کی طرف سے شکایت کی گئی ہے کہ جب وہ اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرتے ہیں تو انہیں یہ لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ “آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022ء کو معطل کردیا گیا۔”

خیال رہے کہ اکاؤنٹس معطل ہونیوالے صارفین میں سے آئی فون کے صارفین کی تعداد سب سے زیادہ ہیں۔ دیگر صارفین نے بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کریشن ہوچکا ہے یا پھر اکاؤنٹ کرپٹ نظر آرہا ہے۔

انسٹاگرام نے معذرت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے ماہرین خرابی کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے کہا کہ کہ جن افراد کو اکاؤنٹ معطل کرنے کے احکامات موصول ہوئےہیں وہ 30 دن کے اندر اندر اس سے انکار کر دیں تو اکاؤنٹ بحال ہو جائے گا۔

Leave a Reply