کہیں آپ بھی یہ خطرناک

کہیں آپ بھی یہ خطرناک چیزیں گوگل تو نہیں کر رہے؟

گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا انتہائی بہترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات صارفین بغیر سوچے سمجھے ہی اس پر ایسی چیزیں سرچ کرنا شروع کر دیتے ہیں جو ان کیلیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل صارفین مندرجہ ذیل پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے مکمل اجتناب کریں۔

بیماری کی علامات
اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کر رہے ہیں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہے توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے فوری رجوع کریں۔گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات آپ کی کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ انہیں دیکھ کر اور بھی زیادہ پریشان ہو سکتے ہیں۔

بم بنانے کی ترکیب:
ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم و منشیات، بم یا کسی قسم کے ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکل میں ڈال سکتی ہے ۔ سیکیورٹی ایجنسیاں اکثر اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکلات میں پھنس سکتے ہیں۔

کینسر
دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسی محسوس ہوتی ہیں۔ بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہوتی ہے ، یا پھر چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں کیوں کہ اگر آپ یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری بھی بتا سکتا ہے۔

خطرناک جانور
دنیا بھر میں کئی قسم کے خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند جانور آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔ کوشش کریں کہ ان جانوروں کے بارے میں گوگل کی مدد نہ لیں کیوں کہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔

اپنا نام :
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کیا کریں، کیوں کہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی معلومات اور تصاویر سامنے آ جائیں گی ، جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہوں ۔

امریکہ میں کھلونا ٹرکوں سے جملہ لکھ کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا گیا

Leave a Reply