آئی فون 13 میں کون کونسے فیچرز ہونگے؟ اہم معلومات سامنے آگئیں

بذریعہ Waqas Salim
251 مناظر

ہم دوست نیوز (آن لائن) امریکہ کی معروف اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا۔ ایپل کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی آن لائن اسٹریمنگ سے کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گا، فون میں جدید ڈیول کیمرہ سسٹم نصب ہو گا، نیا چپ سیٹ اے 15 بائیونک بھی نئے فون کا حصہ ہوگا۔

آئی فون 13 فائیو جی نیٹ ورک سے بھی منسلک ہو سکے گا جب کہ آئی فون 13 منی بھی جلد فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

ایپل نے اپنے آئی پیڈ منی اور سیریز 7 اسمارٹ واچ میں بھی نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالر یعنی ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے ہو گی۔ آئی فون 13 منی 699 ڈالر یعنی ایک لاکھ 16 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply