شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو بڑا دھچکا لگ گیا

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز ہوتے ہی بڑا دھچکا لگ گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کے کچھ ہی لمحے بعد فلم پٹھان کو کئی ویب سائٹس پر فری ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے پیش کردیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ پر فلم بہت ہی اچھی اور زبردست اسکرین کوالٹی پر موجود ہے ، جس کے باعث فلم کے بزنس پر منفی اثرات پڑنے کا امکان ہے۔

اس خبر کے بعد بھی فلم ’پٹھان‘ دیکھنے کے لیے مداح تیزی سے ٹکٹس کو خریدنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم کو اس ہفتے کے اختتام پر 100 کروڑ کلب میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’پٹھان‘ میں فلم اسٹار شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون شامل ہیں۔

روینہ ٹنڈن 675 ملین بھارتی خواتین کی نمائندگی کریں گی

Leave a Reply