پٹھان کو 100 سے

پٹھان کو 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان کے صرف پہلے دن کے لیے چار لاکھ سے زیادہ ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں ۔

اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم نے تمام تر تنازعات اور بائیکاٹ مہم کے باوجود مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور فلم کی ریلیز سے پہلے ہی 500 ملین انڈین روپے کے ٹکٹ پیشگی فروخت کئے جا چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان کے پہلے دن کے لیے 230 ملین روپے، جبکہ دوسرے دن کے لیے 130 ملین روپے اور اگلے دنوں میں 140 ملین انڈین روپے کے ٹکٹ فروخت کیئے جا چکے ہیں۔

فلم ’پٹھان‘ کو پوری دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں ریلیز کیا جائے گا اور اس کے ساتھ کنگ خان کی 4 سال کے بعد بڑے پردے پر واپسی ہوگی۔

شاہ رخ اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ایڈوانس بکنگ پر فلم ’وار‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے جو 2019ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو بڑا دھچکا لگ گیا

Leave a Reply