کسی کا بھائی

کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری

( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے فلم اسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر جاری کردیا ہے ۔

سپر اسٹار سلمان خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے جس کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔

سلمان خان کے مداحوں نے ٹیزر دیکھ کر ہی سپر اسٹار سلمان خان کے ایکشن سین اور ڈائیلاگز کی تعریفیں شروع کردی ہیں ۔

اس کے علاوہ کئی مداحوں کی طرف سے فلم کو کامیابی اور سُپر ہٹ ہونے کی سند بھی دے دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی ، کسی کی جان اس سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

پٹھان کو 100 سے زائد ممالک میں ریلیز کیا جائے گا

Leave a Reply