عرفی جاوید کے لیے

عرفی جاوید کے لیے کرائے کے گھر کا حصول مشکل ہوگیا

( ہم دوست نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید کے لیے ممبئی میں کرائے کے گھر کا حصول کافی مشکل ہوگیا ہے ۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں اداکارہ عرفی جاوید نے کہا ہے کہ ممبئی میں میرے لیے کرائے کے گھر کی تلاش خاصی مشکل ہوگئی ہے کیوں کہ مسلمان مجھے میرے پہناوے کی وجہ سے اور ہندو مالکان مجھے مسلمان ہونے کی بنا پر گھر کرائے پر نہیں دینا چاہ رہے ۔

عرفی جاوید نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ کچھ مالکان کو سیاسی طور پر دھمکیاں ملنے کا مسئلہ ہے، ممبئی میں میرے لیے کرائے کا گھر تلاش کرنا خاصا مشکل ہوگیا ہے ۔

ہنی سنگھ بھی عرفی جاوید سے متاثر ہو گئے ؟

Leave a Reply