انو کپور

انو کپور کی طبیعت انتہائی ناساز، ہسپتال میں داخل

بھارت ( ہم دوست نیوز) بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں تکلیف کے باعث دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار انو کپور کو سینے میں شدید درد کی شکایت ہوئی تھی، تاہم اب ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اداکار کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹر سوشانت واٹل کے ماتحت سینے کی تکلیف کی وجہ سے داخل ہوئے ہیں۔ ان کو مکمل صحت یابی کے بعد ہی ہسپتال سے ڈس چارج کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اداکار انو کپور نے گزشتہ منگل کو چندر بوس کی 126 ویں یوم پیدائش کے موقع پر قبائلی رقص اور ملٹری ٹیٹو کے میلے کی تقریب میں شرکت کی تھی ۔

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا اب میرا فرض ہے: راکھی ساونت

Leave a Reply