( ہم دوست نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی نے کنسرٹ میں انکا نام استعمال کیے جانے کے حوالے سے آگاہ کردیا ۔
اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ ان کے اور گلوکار ساحر علی بگا کے نام پر 28 جنوری کو بہاولپور میں ایک کنسرٹ ہونا تھا، تاہم ایونٹ کے منتظمین اب ان سے رابطہ میں نہیں رہے ۔
گلوکار ساحر علی بگا اور اداکارہ فضا علی کو 28 جنوری کو بہاولپور کے نور محل میں ایک کنسرٹ کا بتایا گیا تھا ، دونوں فنکاروں کے نام پر ٹکٹس بھی فروخت ہو گئیں۔ تاہم جب ان دونوں فن کاروں کو معاوضہ دینے کا ٹائم آیا تو منتظمین نے ان سے رابطہ منقطع کرلیا ۔
اسی حوالے سے ادکارہ فضا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔ جس میں انہوں نے اپنے اور گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا ہے۔
اداکارہ نے ویڈیو کے ذریعے اپنے اور گلوکار ساحرعلی بگا سے ہونے والے مبینہ فراڈ سے پردہ اٹھا دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کروانے والی نجی کمپنی نہ ان کا فون اٹھارہی ہے اور نہ رقم منتقل کر رہی ہے ۔ فضا علی نے یہ بھی بتایا ہے کہ کمپنی اب بھی گلوکار ساحر علی بگا اور میرے نام کی ٹکٹس بیچ رہیں ہیں جب کہ انہوں نے یہ درخواست کی ہے کہ وہ آج کی رات بہاول پور میں ہونے والے کسی کنسرٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔