راکھی ساونت کی والدہ

اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ چل بسیں

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) نومسلم بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کینسر کے باعث جان کی بازی ہار گئیں ہیں ۔

بگ باس سیزن سے مشہور ہونے والی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ گزشتہ 3 سال سے کینسر میں مبتلا تھیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی والدہ کی موت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا ہے کہ ان کی ماں اب نہیں رہیں، ان کے کافی اعضاء فیل ہوچکے تھے اور وہ بے حد خطرناک صورت حال میں تھیں۔

اداکارہ راکھی ساونت نے روتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ انکی والدہ کا کینسر گردوں سے پھیل کر اب پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے حال ہی میں عادل فاروقی سے شادی کی اور اسلام قبول کر لیا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست سے کورٹ میرج کرلی

Leave a Reply