معروف اداکار قوی خان

معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں

لاہور: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان شوبز اندسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار قوی خان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری میں سوگ کا سماں چھا گیا ہے ۔

لیجنڈری اداکار قوی خان کے انتقال کی خبر آتے ہی شوبز اندسٹری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی غم میں ڈوب گئیں ہیں ، جس سے ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔

شوبز فن کاروں کی بڑی تعداد نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اداکار قوی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کے کام کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

Leave a Reply