کچا بادام سے مشہور مونگ پھلی فروش گلوکار بھبن بڈیاکر کے ساتھ دھوکا ہوگیا

مسقط:(ہم دوست ویب)سوشل میڈیا پر کچا بادام گانے سے شہرت پانے والے مونگ پھلی فروش گلوکار بھبن بڈیاکر کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منفرد انداز میں مونگ پھلی فروش کرنے والے بھبن بڈیاکر کا گانا کچا بادام کے کاپی رائٹس کسی میوزک کمپنی نے دھوکے بازی سے ہتھیا لیے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھوکا دہی کے بعد بھبن بڈیاکر نہ تو اب اپنا گانا گاسکتے ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر گانے سے ہونے والی آمدنی لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دھوکہ دینے پر شوہر کو قتل بھی کر سکتی ہوں، پریانکا چوپڑا

خیال رہے بھوبن بڈیاکر نے اپنا گانا کچا بادام وائرل ہونے کے بعد اپنا گھر اور گاڑی بھی خرید لی تھی لیکن اس دھوکے کے بعد ایک بار پھر مشکلات نے بھبن کے گھر کا رخ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھبن نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے روپڑے اور بتایا کہ ” انہوں نے مشرقی بنگال کے لکشمی نارائن پور میں نیا گھر بھی خریدا تھا لیکن ایک روز جب وہ اپنے گھر میں سو رہے تھے تو کچھ لوگوں نے گھر میں زبردستی گھس کر ان کا آئی فون 13 چھین لیا اور پیسوں کا مطالبہ کرنے لگے جس کے باعث انہیں اپنا گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑے، اب ان کا خریدا ہوا گھر خالی پڑا ہے اور وہ خود ربراجپور میں رہائش پذیر ہیں”

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے گاؤں کرلجوری کے رہائشی اور مونگ پھلی بیچنے والے بھبن بڈیاکر کو اس وقت شہرت ملی جب ان کا گانا “کچا بادام” راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

Leave a Reply