پٹھان کی کامیابی

’پٹھان‘ کی کامیابی کو شاہ رخ خان نے ذاتی قرار دے دیا

ممبئی: ( ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’پٹھان‘ کی انتہائی شاندار کامیابی کو ’ذاتی‘ کامیابی قرار دے دیا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کنگ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دینا اور ہنسانا ہمارا بزنس ہے اور اگر ہم اس کو ذاتی طور پر نہیں کریں گے تو اس میں کامیابی نہیں مل سکتی ۔

شاہ رخ خان نے مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ’پٹھان‘ کو پیار دیا ہے ۔

ان کا یہ بھی لکھنا ہے کہ میں ان افراد کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلم کے لیے لگن سے کام کیا اور ثابت کیا کہ کہ محنت، بھروسہ اور لگن ابھی زندہ ہے۔

پٹھان کی کامیابی نے کرینہ کپور کا مؤقف تبدیل کر دیا

Leave a Reply