دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں نوری نت کا کردار نبھانے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ اُن کا سیاست میں آنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ سیاست میں آنےکا کسی قسم کا کوئی ارادہ نہیں، کیوں کہ پارلیمنٹ میں جانےکے لیے بہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔
اداکار حمزہ علی عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں، اُن کو وہاں شائقین کی جانب سے خوب پزیرائی حاصل ہوتی ہے۔
” دی لیجنڈ آف مولا جٹ ” فلم 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہو گی