بنگلور: ( ہم دوست نیوز ) بھارتی کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار چیتن کمار کو ہندو مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیتن کمار کا تعلق دلت کمیونٹی کے ساتھ ہے اور وہ اپنی برادری کے حقوق کی لڑائی کے لیے کافی متحرک نظر آتے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار چیتن کی جانب سے ہندو مذہب کے حوالے سے قابل اعتراض بیان کی وجہ سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس پر اداکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اداکار چیتن کمار کی جانب سے ٹوئٹ کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد ہندو تنظیموں کی طرف سے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کروایا دیا گیا تھا ۔