لاہور: ( ہم دوست نیوز ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار شمعون عباسی نے پاکستان کی معروف اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کر لی ہے ۔
شیری شاہ اور شمعون عباسی پاکستانی میڈیا انڈسٹری کے معروف ترین نام ہیں، شمعون عباسی اورشیری شاہ نے فلم “درج” میں ایک ساتھ کام کیا تھا ، جو ان کے مداحوں میں خوب مقبول بھی ہوئی، البتہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی لیکن اسی دوران دونوں کرداروں کے درمیان دوستی پیدا ہو گئی اور گزشتہ دنوں شمعون نے شیری شاہ سے شادی کی تصدیق کردی۔
شیری شاہ نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے ، اپنی پوسٹ پر اداکارہ شیری شاہ نے شمعون عباسی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی ، پوسٹ میں شمعون کو بطور شوہر مخاطب کرتے ہوئے شیری نے ان کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی ہے ۔