لاہور: ( ہم دوست نیوز) پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار شمعون عباسی اپنی شادیوں پر تنقید کرنے والوں پر بس پڑے۔
حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شیری شاہ سے چوتھی شادی کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے حالیہ انٹرویو میں خود پر تنقید کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا ہے کہ ان کے والد نے ان کو سکھایا تھا کہ ہمارے معاشرے میں گرل فرینڈ کا کسی قسم کا رواج نہیں اس لئے انہوں نے شادی کی ہے ۔
اداکار شمعون کا کہنا تھا کہ لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے کہ لڑکی کو دوست بنا کر رکھنے سے اس سے شادی کرنا بہتر ہے۔
اداکار نے مزید بتایا ہے کہ لوگ اکثر ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ تم نے شادی کیوں کی ہیں ؟ جس پر میرا جواب یہی ہوتا ہے کہ میرے بھائی! مجھے گرل فرینڈ کی نہیں بیوی کی ضرورت تھی ۔