مدیحہ امام کی شادی کی تصاویر وائرل

( ہم دوست نیوز ) پاکستان کی معروف ترین اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی کے ساتھ شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کردیا ہے ۔

بدھ کی شام اداکارہ مدیحہ کی جانب سے ان کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئیں ، جس میں انہوں نے سرخ رنگ کس عروسی لباس پہن رکھا ہے۔

مدیحہ امام نے شادی کے دن میکسی اور اس کے ساتھ مہرون رنگ کا غرارا اور دوپٹہ پہن رکھا ہے ۔

اس کے علاوہ اداکارہ مدیحہ کی جانب سے ایک اور تقریب کی تصویریں بھی انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کی گئیں تھیں ۔

اداکارہ مدیحہ نے اس تقریب پر سفید رنگ کا لباس پہن رکھا تھا ، ان کے ساتھ ان کے شوہر موجی بسار نے ایک تقریب پر تھری پیس سوٹ جب کہ شادی والے دن آف وائٹ رنگ کا کرتا اور شلوار پہنی ۔

دوسری جانب اداکارہ مدیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام سابقہ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں ۔

شمعون عباسی کی اداکارہ شیری شاہ کے ساتھ چوتھی شادی

Leave a Reply