(ہم دوست نیوز): اداکار ٹام مداحوں کی نا قابلِ یقین محبت دیکھ کر رو پڑے۔
اطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ فلم اسپائیڈر مین : نو وے ہوم کے پریمیئر پر مداحوں کی نا قابلِ یقین محبت دیکھ کر رو پڑے۔
تفصیلات کے مطابق فلم اسپائیڈر مین : نو وے ہوم میں اسپائیڈر مین کا کردار ادا کرنے والے ٹام اس ہفتے کے آغاز میں فلم کے پریمیئر کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور کیمرے کے سامنے ہی رو پڑے۔اداکار کی روتے ہوئے جذباتی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں دھوم مچا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینما گھروں نے فلم کی ریلیز سے قبل ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کیا۔ پی وی آر سینما نے صرف 3 گھنٹے کے اندر فلم کے 50,000 ٹکٹ فروخت کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ فلم جس کا دنیا بھر میں مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا۔بالآخر 17 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔اسپائیڈر مین : نو وے ہوم ہندوستان میں وبائی مرض کورونا وائرس کے دوران ریلیز ہونے والی سب سے بڑی اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔