اسلام آباد:(ہم دوست) نوجوانوں میں رات و رات مقبول ہونے والے بینڈ ینگ سٹنرز کے طلحہ انجم کو کنسرٹ میں موجود کسی شخص نے بوتل دے ماری ۔
تفصیلات کے مطابق طلحہ انجم گزشتہ رات اسلام آباد میں کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے ، کنسرٹ میں موجود کسی شخص نے ان کو بوتل دے ماری ۔ جس کے بعد طلحہ انجم غصے میں آ گئے۔
طلحہ انجم اس وقت ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہے ہیں، انجم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بوتل پھینکنے والے نامعلوم شخص سے کہہ رہے ہیں کہ ہجوم کے پیچھے چھپنے، اشیاء پھینکنے کے بجائے سامنے آ جائیں۔
نوجوان اسٹنرز کافی غصے میں نظر آ رہے تھے جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ اسٹیج سے نیچے نہیں اترے اور اپنی پرفارمینس کو جاری رکھا، جس کا ذکر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے بھی کیا ہے ۔
Someone threw something on talha anjum during Islamabad concert. Shame! pic.twitter.com/jZw9BH65XH
— ZOHAD♠ (@justmyvibes13) December 24, 2021
سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ پاکستان میں فنکاروں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے طلحہٰ انجم پر بھی تنقید کی ہے کہ انہیں کنسرٹ میں غیر اخلاقی رویہ نہیں اپنانا چاہیے تھا۔
صارف نے لکھا کہ ایک فنکار ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو بدتمیز ہونا پڑے گا، فنکار بننے سے پہلے آپ کو خود کو مضبوط کرنا ہوگا، صارف نے لکھا مجھے نہیں معلوم کہ مداحوں میں سے کس نے کیا کہا، لیکن طلحہ انجم کو ایسا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سلمان خان کا دبنگ شو ، کتنے ٹکٹ فروخت ہوئے؟؟
خیال رہے گزشتہ دنوں عاطف اسلم بھی کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے جب انہوں نے اسٹیج کے قریب ایک لڑکی کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔