عاصم اظہر کنسرٹ ادھورا

عاصم اظہر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر کیوں گئے؟ وجہ بتادی

(ہم دوست نیوز): عاصم اظہر کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر کیوں گئے؟ وجہ بتادی

اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار عاصم اظہر ایک مداح کی بدتمیزی کے باعث کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے عاصم اظہر کی طرف بوتل اچھال دی۔جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

خیال رہے کہ آج کل کنسرٹس میں ایسے بے شمار واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔جس کے بعد وہ کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

اس کے بعد گلوکارہ آئمہ بیگ کے کنسرٹ میں آگ کا شعلہ بھڑک اُٹھا تھا۔جس سے وہ بال بال بچی تھیں۔

Leave a Reply