مقبولیت میں اضافہ

ایک بار پھر عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا

(ہم دوست نیوز):ایک بار پھر عائزہ خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائزہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اب تک کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ہیں۔اس کے ساتھ ہی ان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔جو کہ 10 ملین سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اتنی جلدی اتنے زیادہ فالوورز حاصل کرنا کوئی آسان بات نہیں ہوتی ہے۔لیکن اداکارہ عائزہ خان نے اس بات کا ثبوت ایک بار پھر دیا ہے کہ لوگ ان کے کام کو پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے قابل ذکر پروجیکٹس اور وقت کے ساتھ ساتھ ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے عوام کا دل جیتنا جاری رکھا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ سب سے زیادہ فین فالوئنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تھیں۔ جبکہ اداکارہ ایمن خان دوسرے نمبر پر موجود تھیں۔

Leave a Reply