جیسن ممووا اور اداکارہ لیزا

جیسن ممووا اور اداکارہ لیزا بونت کے درمیان 17 سال بعد علیحدگی

(ہم دوست نیوز): جیسن ممووا اور اداکارہ لیزا بونت کے درمیان 17 سال بعد علیحدگی

اطلاعات کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جیسن ممووا اور ان کی 54 سالہ اہلیہ اداکارہ لیزا بونت کے درمیان 17 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں نے 12 جنوری کو مشترکہ بیان میں علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ایک دوسرے سے آزاد ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں اداکاروں نے علیحدگی سے متعلق انسٹاگرام پر پوسٹ بھی کی۔انہوں نے لکھا کہ دونوں احترام اور عزت کے ساتھ تعلق کو ختم کر رہے ہیں۔تاہم وہ مشترکہ طور پر بچوں کی دیکھ بھال کریں گے۔

اگرچہ دونوں نے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔ تاہم واضح طور پر نہیں بتایا کہ دونوں کے درمیان اختلافات کیا تھے۔دونوں نے 2017 میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ایک ساتھ گزارنے کے بعد شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان 2004 میں تعلقات استوار ہوئے تھے۔ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2007 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply