10 سال بعد شازیہ

10 سال بعد شازیہ منظور کی انڈسٹری میں واپسی

(ہم دوست نیوز):10 سال بعد شازیہ منظور کی انڈسٹری میں واپسی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔گلوکارہ شازیہ منظور کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

جس میں انہوں نے اپنی واپسی کے متعلق بات کی ہے۔شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کے لئے اپنی زندگی میں بریک لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اسی لیے میں نے بھی ایساہی کیا ہے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ میں نے بریک لیا تھا تاہم میں کہیں گئی نہیں تھی۔ اب میں ایسے واپس آرہی ہوں تو پھر نہیں جاؤں گی۔

خیال رہے کہ شازیہ منظور کے رواں سال متعدد گانے ریلیز کیے جائیں گے جس کی شوٹنگ اور ریکارڈنگ جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں گلوکارہ شازیہ منظور اس انڈسٹری کو کئی ہٹ پنجابی گانے دے چکی ہیں۔ جن میں چن میرا مکنا ، دوستا ، گھر آجا سونیا اور بٹیاں بوجھائی رکھدی شامل ہیں۔

Leave a Reply