گلوکار علی گل پیر

گلوکار علی گل پیر نے منگنی کرلی

(ہم دوست نیوز): گلوکار علی گل پیر نے منگنی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے گلوکار و کامیڈین علی گل پیر نے گزشتہ رات منگنی کر کے اپنے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بہترین کامیڈین اور سوشل میڈیا اسٹار علی گل پیر کی منگنی ہوچکی ہے۔جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر اپنے گھر والوں اور دیگر دوست احباب کی موجودگی میں ایک لڑکی کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں جوڑا اور تمام شرکاء کو بےحد خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ علی گل پیر نے اپنی منگنی یا اس نئے رشتے کے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی تصویر یا تاثر اب تک شیئر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سال 2015 میں علی نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تھیں۔تاہم 2019 میں اس رشتے کو ختم کر دیا گیا تھا۔

Leave a Reply