کے آر کے نے

کے آر کے نے بازی ہی پلٹ دی

کے آر کے نے بازی ہی پلٹ دی

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق معروف فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے سلمان خان سے تمام تر رنجشیں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے سلمان خان اور کے آر کے میں جھگڑا چل رہا ہے۔جس کا آغاز اس وقت ہوا جب سلمان نے 2020 میں کمال راشد کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔جس کی وجہ یہ تھی کہ کے آر کے نے سلمان خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اداکار کمال راشد خان نے دبنگ ہیرو کی فلم “رادھے” پر تبصرہ کیا اور اسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ تبصرے میں کے آر کے نے سلمان کی ذات کو نشانہ بناتے ہوئے سخت زبان استعمال کی تھی۔

لیکن اب حال ہی میں کمال راشد نے ٹوئٹ کیا اور تمام میڈیا چینلز سے درخواست کی کہ “برائے مہربانی میرا ہر ٹوئٹ سلمان خان سے منسلک نہ کریں۔ہم دونوں کے درمیان بھلے غلط فہمی ہو لیکن پھر بھی وہ میرے بڑے بھائی ہیں۔لہٰذا میں ان کا دشمن نہیں ہوں اور نہ ہی ان سے نفرت کرتا ہوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ”انڈسٹری میں کئی ایسے اداکار ہیں جنہیں میں نشانہ بناتا ہوں۔ان سے متعلق ٹوئٹ بھی کرتا ہوں.”

خیال رہے کہ کمال راشد نے ناصرف سلمان خان کی اداکاری کو نشانہ بنایا تھا۔بلکہ انہوں نے اداکار اجے دیوگن ، شاہ رخ خان اور ایوشمان خرانہ کی ناکام فلموں پر بھی تنقید کی تھی۔

Leave a Reply