کونسی شرطیں لکھوائیں

حبا بخاری نے نکاح نامے پر کونسی شرطیں لکھوائیں؟

حبا بخاری نے نکاح نامے پر کونسی شرطیں لکھوائیں؟

(ہم دوست نیوز):اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ حبا بخاری کی شادی گزشتہ ماہ اداکارہ آریز احمد سے ہوئی ہے۔انہوں نے اپنے نکاح نامے پر اضافی شرطیں لکھوائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح نامے کے متعلق کچھ باتیں بتائی ہیں۔

اداکارہ حبا بخاری سے انٹرویو کے دوران سوال پوچھا گیا تھا کہ آپ کو اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض ہے؟جس کے جواب میں حبا نے کہا کہ جی بالکل، مجھے اعتراض ہے۔

اداکار آریز احمد نے اس بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ حبا نے ہمارے نکاح نامے پر باقاعدہ طور پر دوسری شادی نہ کرنے کی شرط لکھوائی ہے۔

حبا بخاری نے اس بات پر اپنے خالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر ایک کو ایسا کرنا چاہیئے۔کیونکہ یہ عورت کا حق ہوتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے آریز پر کسی قسم کا شک نہیں ہے۔لیکن پھر بھی میں نے ایسی بہت سی باتیں اپنے نکاح نامے میں شامل کروائی ہیں ۔

Leave a Reply