بندھن میں بندھ گئے

فرحان اختردوسری بارشادی کے بندھن میں بندھ گئے

فرحان اختردوسری بارشادی کے بندھن میں بندھ گئے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار و ہدایتکار فرحان اختر دوسری مرتبہ اپنی محبوبہ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ان کی شادی کی تقریب کھنڈالہ میں منعقد کی گئی۔جہاں سے ان کی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس شادی میں اداکار ہریتھک روشن اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی ہے۔جبکہ دیگر دوست احباب بھی اس تقریب میں شامل ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر ایک دوسرے کا ساتھ نباھنے کی قسمیں کھائی ہیں۔

خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں شادی کی تھی۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اس جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کر دیا تھا۔

Leave a Reply