کارتک آریان ماں کا

کارتک آریان ماں کا ذکر کرتے ہوئے کیوں رو پڑے

کارتک آریان ماں کا ذکر کرتے ہوئے کیوں رو پڑے

(ہم دوست نیوز):اطلاعات کے مطابق کارتک آریان ماں کے حوصلے پر جذباتی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ میری ماں نے بہت مشکل وقت گزارا اور کینسر کو شکست دی۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں قومی سطح پر کینسر سے آگاہی کی مہم چلائی جارہی ہے۔اسی حوالے سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرنے والے فلم اسٹار کارتک اپنی ماں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رو پڑے۔

بھارتی اداکار نے چھاتی کے کینسر کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنی باہمت والدہ مالا تیواری کے عزم و حوصلے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح کینسر سے جنگ لڑی۔

کارتک آریان کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے بعد مشکل وقت سے مقابلہ کیا۔یہ ہم سب کے لیے کڑا امتحان تھا۔لیکن انہوں نے بہادری سے اس موذی مرض کو شکست دی۔

آریان نے خصوصی تقریب میں موجود کینسر کا شکار ہونے والی خواتین اور اس سے لڑ کر صحتیاب ہونے والی باہمت خواتین کی کہانی سنی۔

اس موقع پر کارتک نے کینسر کی جلد تشخیص اور اس کے علاج کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی بیماری کا پتا چلے گا اتنی ہی آسانی ہوگی۔اس دور جدید میں بہت سہولیات آچکی ہیں۔جن کی مدد سے کینسر کے علاج اور تشخیص میں مدد مل سکتی ہے۔

اس موقع پر کارتک آریان نے خواتین کو کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر فوری چیک اپ کروانے کی ہدایت بھی کی۔

Leave a Reply