عاصم اظہر کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو ریلیز
(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے”کبھی میں کبھی تم” کی ویڈیو ریلیز ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر کے ڈیبیو البم کے گانے کی میوزک ویڈیو ریلیز کردی گئی ہے۔ یہ ویڈیو ون میوزک نیٹ ورک کے یوٹیوب چینل سے ریلیز کی گئی ہے۔ ویڈیو میں فہد مصطفیٰ اور صبا قمر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمر بینائی سے محروم آرٹسٹ ہیں۔جبکہ فہد مصطفیٰ ایک پرجوش باکسر ہیں۔ان دونوں کی کہانی محبت کے گرد گھومتی ہے۔اس کہانی میں دکھایا ہے کہ کیسے فہد مصطفیٰ ایک نابینا لڑکی کی محبت میں قربانی دیتے ہیں۔
اس ویڈیو کے ڈائریکٹر بلاول حسین ہیں جبکہ ملکانی فلمز اس کے پروڈیوس کرنے والے ہیں۔
گلوکار عاصم اظہر نے دسمبر میں اس گانے کی ریلیز کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کا پوسٹر 16 فروری کو شیئر کیا گیا تھا۔اس گانے کی عکسبندی کے دوران عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ کئی تصاویر بھی شئیر کیں۔