مجھے واپس لے چلو

“مجھے واپس لے چلو” نوال سعید

“مجھے واپس لے چلو” نوال سعید

(ہم دوست نیوز):اطلاعات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوال سعید کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نوال سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ “مجھے واپس لے چلو۔”

نوال سعید نے چند گھنٹوں پہلے ہی یہ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔مداحوں کی جانب سے تصاویر پر تبصرے بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نوال سعید نے ڈرامہ سیریل “فریاد” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا ، زاہد احمد عدیل چوہدری ، عائزہ اعوان اور دیگر شامل تھے۔

خیال رہے اس سے قبل نوال سے ایک انٹرویو میں سوال پوچھا گیا تھا کہ شوبز انڈسٹری کی ایسی کون سی شخصیات ہیں جن کے ساتھ آپ بغیر اسکرپٹ پڑھے ہی کام کیلئے ہاں کردیں گی؟

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “میں ماہرہ خان کی دیوانی ہوں، میں ان کے ساتھ کام کے لئے ہاں کر دوں گی۔مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بولتی ہیں اور کام کرتی ہیں وہ بہت خوبصورت ہے۔”

Leave a Reply