دیپیکا کی سب سے

دیپیکا کی سب سے بڑی نقاد کون؟ اداکارہ نےبتادیا

دیپیکا کی سب سے بڑی نقاد کون؟ اداکارہ نےبتادیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کی سب سے بڑی نقاد ان کی اپنی والدہ اور بہن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران دیپیکا نے بتایا کہ وہ ہر ایک کی آرا کو انتہائی سنجیدگی سے لیتی ہیں۔وہ ہمیشہ ہی تنقید کا خیر مقدم کرتی ہیں۔اس میں جاننے والا اور انجان دونوں شامل ہوتے ہیں ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے کام پر سب سے درست اور کڑی تنقید ان کی فیملی کے لوگ ہی کرتے ہیں۔میری بہن اور میری والدہ سب سے بڑی نقاد ہیں۔تاہم اس سلسلے میں وہ صرف اپنی فیملی پر ہی بھروسہ کرتی ہیں۔

اس دوران شوہر رنویر سنگھ کے ردعمل کے بارے میں بھی سوال کیا گیا۔جس پر دیپیکا نے کہا کہ رنویر سنگھ اس معاملے پر کچھ نرمی دکھا دیتے ہیں۔لیکن بہن انیشا پڈوکون اور والدہ اجالا بالکل لحاظ نہیں کرتیں۔

خیال رہے کہ دیپیکا کو حال ہی میں ریلیز ہونے نئی فلم گہرائیاں کے حوالے سے نقادوں اور فلم بینوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم میں دیپیکا کے علاوہ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ ، سدھانت چترویدی ، داہیریا کروا اور انایا پانڈے نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Leave a Reply