گلابی انگریزی بولنے والی

گلابی انگریزی بولنے والی میرا اب کون سی زبان سیکھ رہی ہیں؟

کراچی : (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق اپنی گلابی انگریزی کے حوالے سے مشہور پاکستان کی معروف و مشہور اداکارہ میرا نےاس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آج کل وہ بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

پاکستانی فلموں کی ماضی کی معروف اداکارہ میرا جو اپنے نت نئے اسکینڈلز کے باعث ڈرامہ کوئین کے نام سے جانی جاتی ہیں ، میرا بدھ کے روز کراچی پریس کلب آئیں ۔ پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وہ آبدیدہ بھی ہو گئیں تھیں ، اپنی پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل بلوچی زبان سیکھ رہی ہیں۔

اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ میں جب بھی کراچی آتی ہوں پریس کلب میں ضرور آتی ہوں ۔ میں یہاں خبریں بنانے نہیں آئی بلکہ میری فلم سوہنی ماہیوال کوروک دیا گیا ۔ یہ بات کہتے ہوئے ان کی آنکھوں سے آنسو بھی چھلک پڑے۔

اداکارہ میرا نے اپنی گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ میں آج کل بلوچی زبان سیکھ رہی ہوں ۔ فلم سٹار میرا کا کہنا تھا کہ لوگ میری عمر کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں، میرے بارے میں ہمیشہ خبریں بنتی آئی ہیں کیوں کہ سب مجھے پیار دیتے ہیں ۔ ان کا یہ بھی کہنا اب جلد ہی میرے بھائی بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں
اداکارہ میرا ہوئیں ایک نئی مشکل کا شکار

Leave a Reply