شاہ رخ خان کے

شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کرنے پر فہد مصطفیٰ کا ردِ عمل

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارنہ صلاحیتوں پر موازنہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ جو لوگ موازنہ کر دیتے ہیں، بالکل ہی سمجھ سے بالاتر ہے۔

“آر آر آر” کو بڑی بین الاقوامی کامیابی مل گئی

فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ ہم خود شاہ رخ خان کو دیکھ کر سیکھتے ہیں، ہمارا ان سے کیا مقابلہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان سے جو سیکھا اگر اس کا 1 فی صد بھی ہم اسکرین پرفارم کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا سوال کرنا بھی بہت بڑی زیادتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار فہد مصطفیٰ آج کل ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنی نئی فلم “قائدِ اعظم زندہ باد” کی پروموشنز میں مصروف ہیں۔

2 تبصرے “شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کرنے پر فہد مصطفیٰ کا ردِ عمل

Leave a Reply