دو دہائیوں بعد

دو دہائیوں بعد سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے 2 سپر اسٹارز
سلمان خان اور شاہ رخ خان 1995ء کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔

دنیا بھر میں دبنگ خان اور کنگ خان کے ان گنت مداح ہیں جو دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب تھے، چنانچہ اب ان کا انتظار ختم ہوگیا۔

عامر لیاقت کی سالگرہ پر بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ کیلئے یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا لکھیں گے، تاہم فلم کا نام ابھی تک سوچا نہیں گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے ،لیکن ادیتیا فی الحال اسکرین پلے اور ڈائیلاگز پر کام کررہے ہیں، جس کے مکمل ہونے کے بعد 2023ء کے آخر یا 2024ء کے آغاز میں شوٹنگ کا آغاز ہوگا۔

اس فلم کی کہانی 2022ء کے آخر میں مکمل ہونے کے امکانات ہیں، جس کے بعد یہ سلمان خان اور شاہ رخ کو دکھائی جائے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے آج سے 27 سال پہلے سپر ہٹ فلم “کرن ارجن” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاؤہ بھی ان کی جوڑی کئی فلموں میں دکھائی دی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مختصر کرداروں میں دکھائی دیے۔ان فلموں میں ” کچھ کچھ ہوتا ہے، زیرو ، ہر دل جو پیار کرے گا، ٹیوب لائٹ اور اوم شانتی اوم ” شامل ہیں۔

Leave a Reply