سلمان خان کی بجرنگی

سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان 2 کب ریلیز ہوگی؟

(ہم دوست نیوز):بالی ووڈ کی مشہور فلم بجرنگی بھائی جان کے مصنف کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان نے بجرنگی بھائی جان 2 کی تیاری پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نامور فلم بجرنگی بھائی جان کے مصنف کے وی وجیاندرا پراساد نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ بجرنگی بھائی جان 2 کے اسکرپٹ کا اہم اور بنیادی کام تقریباً تیار ہو چکا ہے۔

کاجول بھی ویب سیریز میں ڈیبیو کے لیے تیار

وی وجیاندرا پراساد نے کہا ہے کہ فلم کے سیکوئل کی اسٹوری سلمان خان کو سنا دی گئی ہے جو انہیں بےحد پسند آئی۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم اپنے پہلے حصے کا ہی تسلسل ہوگا اور اس میں 8 سے 10 سال کے دورانیے کو آگے جا کر دکھایا جائے گا ، تاہم فلم کی شوٹنگ کب شروع کرنی ہے، یہ سلمان خان ہی بتائیں گے۔

انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل پہلے حصے سے کسی بھی طور پر کمتر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی پر مبنی تھی، جو کہ بھارت میں اپنی ماں سے بچھڑ گئی تھی، جس کو بعد میں سلمان خان نے اپنے وطن واپس پہنچایا۔

سلمان خان کی بجرنگی بھائی جان 2 کب ریلیز ہوگی؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply