کراچی:(ہم دوست نیوز) پاکستان کے نامور ڈراما ساز ،لکھاری اور مزاح نگار انور مقصود نے یومِ آزادی کے مناسبت سے دلچسپ تھیٹر ڈرامہ “ساڑھے 14 اگست” پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاپی کیٹ پروڈکشن کی جانب سے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انور مقصود کے تھیٹر ڈرامے “ساڑھے 14 اگست” کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔
عدنان سمیع نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا ؟
ڈرامے کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر مہاتما گاندھی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک ساتھ تصویر لینے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ قائد اعظم اور گاندھی کے درمیان دلچسپ تکرار بھی دکھائی گئی ہے۔
ڈراما “ساڑھے 14 اگست” کو یومِ آزادی کے موقع پر شہر قائد کے آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے انور مقصود نے 2011 میں “پونے 14 اگست” اور پھر “سوا 14 اگست” نامی تھیٹر پیش کیا تھا۔ جس کا تیسرا حصہ “ساڑھے 14 اگست” اب پیش کیا جائے گا۔
اس ڈرامے کی کہانی مہاتما گاندھی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے کیے گئے کسی شخص کے سوال کے گرد گھومتی ہے۔