دنوں میں پروڈیوسرز کے

دنوں میں پروڈیوسرز کے پیسے ڈبل کرنے والے “بابا کارتک آریان”

(ہم دوست نیوز):حال ہی میں بالی ووڈ کے نامور شرارتی اداکار کارتک آریان نے حال “بھول بھلیاں 2″میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔کارتک نے بتایا کہ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ میں ایک مہینے سے کم وقت میں ہی ان کے پیسے ڈبل کر دیتا ہوں۔

کارتک نے اپنے نئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کے پروڈیوسرز ان سے بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ ان کو بہت زیادہ فائدہ ہو رہا ہے ۔

جیکی چن شام کے کھنڈروں پر فلم بنانے پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا ہے کہ” بھول بھلیاں 2 ” دیکھنے کے بعد ہمیں اتنا مزہ آیا کہ فلم کا پہلا پارٹ بالکل بھی یاد نہیں آیا۔

خیال رہے کہ رواں برس مئی میں ریلیز ہونے والی “بھول بھلیاں 2” نے ایک ہفتے ہی میں 230 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا تھا۔

فلم کی زبردست کامیابی کے بعد پروڈیوسر بھوشن کمار نے کارتک آریان کو بھارت کی پہلی مکلیرین جی ٹی گاڑی تحفے میں دی تھی، جس کی کل مالیت 4.7 کروڑ روپے تک ہے۔

فلم بھول بھلیاں 2 میں کیارا ایڈوانی، راجپال یادیو ، تبو اور سنجے مشرا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

کارتک آریان نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میرے پروڈیوسرز نے
خوش ہو کر مجھ سے بولا تھا کہ تُو ایسا اداکار ہے جو 25 دن میں پیسے ڈبل کر دیتا ہے۔

Leave a Reply