کراچی: (ہم دوست نیوز) پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنی بین الاقوامی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
اداکارہ سجل علی، ہالی ووڈ کی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جس کی ریلیز کا ان کے مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ اور اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر فلم کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے، جس میں دیگر بین الاقوامی اداکاروں کے ساتھ
ساتھ سجل علی بھی شامل ہیں۔
اکشے کی نئی فلم”رکشا بندھن” پاکستانی فلم کا چربہ نکلی
سجل علی نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے بے حد خوشی کا اظہار کیا جبکہ مداحوں کی طرف سے بھی ان کی فلم کی اس جھلک کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بڑی بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
جمائمہ گولڈ کی فلم ” واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وتھ اِٹ” 27 جنوری 2023ء کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ دنیا بھر میں اس کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
2 تبصرے “سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی”