(ہم دوست نیوز):بالی ووڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم (جس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا) کے سیٹ پر آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو ممبئی میں چترکوٹ اسٹوڈیو میں شردھا کپور اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم کے سیٹ پر اچانک سے آگ بھڑک اٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بونی کپور جو کہ اس فلم کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ”سب لوگ ٹھیک ہیں،آج سیٹ پر لائٹنگ کا کام اورکل کی شوٹنگ کیلئے تیاری کی جارہی تھی، کہ اچانک سے آگ بھڑک اٹھی لیکن خدا کے فضل و کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔”
سجل علی کی پہلی ہالی ووڈ فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی
فلم کے سیٹ پر لگنے والی آگ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، جس میں بظاہر دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑے پیمانے پر بنے ہوئے اسٹوڈیو میں سے آگ لگنے کی وجہ سے کافی دھواں نکل رہا ہے۔
دوسری طرف آگ لگنے کے وقت رنبیر اور شردھا کپور کی سیٹ پر موجودگی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آسکی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور آگ بجھانا شروع کردی۔خیال رہے کہ ابھی تک سیٹ پر آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
“بالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آتشزدگی” ایک تبصرہ