عامر خان نے فلموں کی

عامر خان نے فلموں کی کامیابی کا واحد راستہ بتادیا

(ہم دوست نیوز):بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ فلموں کی کامیابی بتانے کا واحد پیمانہ باکس آفس ہی ہے۔ باکس آفس ہی سے معلوم ہوتا ہے کہ کتنے لوگوں نے فلم کو دیکھا۔

خیال رہے کہ فلم بین آئندہ چند دن میں مسٹر پرفیکشنسٹ کو ان کی نئی آنے والی فلم “لال سنگھ چڈھا” میں پرفارم کرتا ہوا دیکھیں گے۔

گزشتہ 30 برسوں سے ہندی اور بالی ووڈ فلموں کے اٹوٹ انگ رہنے اور کیریئر کے دوران کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے عامر خان کو یہ بات اس لیے کہنا پڑی کہ ان کی فلم لال سنگھ چڈھا پر بہت سے فلم بین تنقید کررہے ہیں۔

عامر خان کی سالگرہ منانے والا پاکستانی مداح

ناقدین نے کہا ہے کہ پی کے اور لال سنگھ چڈھا میں یکسانیت ہے اور ان کی اکثر فلموں میں وہ ایک ہی انداز سے اداکاری کرتے ہیں۔

حال ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا باکس آفس کے اعداد و شمار کو وہ اہم سمجھتے ہیں؟ تو انہوں نے اس کا اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ فلم کی کامیابی کا واحد پیمانہ باکس آفس ہی ہے۔

2 تبصرے “عامر خان نے فلموں کی کامیابی کا واحد راستہ بتادیا

Leave a Reply