صبا فیصل نے

صبا فیصل نے اپنی خوبصورتی سے متعلق اہم انکشاف کردیا

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی خوبصورتی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ہر 6 سے 8 ماہ بعد کاسمیٹک سرجری کرواتی ہیں۔

اداکارہ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی ہے، جس کے میزبان ساجد حسن ہیں، میزبان نے صبا فیصل سے پوچھا کہ آپ جوان نظر آنے کیلئے بوٹوکس اور کاسمیٹک سرجریز کرواتی ہیں؟

عفت عمر نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

جس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں سچ بتاؤں تو میں کاسمیٹک سرجریز کرواتی ہوں، اس میں ایسی کوئی برائی بھی نہیں ہے، انسان کو بڑھتی عمر کے ساتھ بھی اچھا نظر آنا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ خوبصورتی کیلئے علاج، اس طریقے سے کروانا چاہئے کہ انسان کی شکل تبدیل ہو اور نہ ہی چہرے کے تاثرات، جبکہ خوبصورت اور جوان نظر آنے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا ایک نشے جیسا ہے۔

صبا فیصل نے یہ بھی کہا کہ بعض اوقات یہ سرجریز غلط بھی ثابت ہوتی ہیں، میں اسی لئے لاہور میں ایک ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں اور تقریباََ ہر 6 سے 8 مہینوں کے بعد اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے سرجری کرواتی ہوں۔

Leave a Reply