اداکاروں کی نوح بٹ

اداکاروں کی نوح بٹ کو مبارکباد

(ہم دوست نیوز): کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ کو سوشل میڈیا پر سیاستدانوں سمیت شوبز شخصیات کی طرف سے خوب مبارک بادیں دی جا رہی ہیں۔

اداکار عمران اشرف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوح بٹ کیلئے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجابی میں لکھا کہ “مارکیٹوں کے شٹر بند کرو، اس کے ساتھ ہی اداکار نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔”

ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ڈرامہ اور فلم پروڈیوسر نبیل قریشی نے بھی ٹوئٹ کی اور لکھا کہ واؤ! اگست کے مہینے میں گولڈ جیتا ہے، یہ بہت ضروری تھا۔

اداکار اعجاز اسلم نے بھی نوح بٹ کو فخر کی علامت قرار دے دیا اور لکھا کہ ایسے ہی چمکتے دمکتے رہو۔

واضح رہے کہ نوح بٹ دستگیر نے 2018ء میں بھی پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں منعقد ہونے والی کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Reply