آلٹو خرید لوں

مہینے میں اتنا کما لیتا ہوں کہ 2 آلٹو خرید لوں، یوٹیوبر معاذ

(ہم دوست نیوز):پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوبرز کی ماہانہ آمدنی سے متعلق مختلف دعوے سامنے آتے رہتے ہیں لیکن ان دعوؤں میں سچائی کم جبکہ افواہیں اور جھوٹ زیادہ پھیلائے جاتے ہیں۔

تاہم اب 22 سالہ پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے ایک نجی شو کے دوران اپنی ماہانہ آمدنی سے متعلق بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
معاذ حال ہی میں میزبان نادر علی کے شو میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے اپنے یوٹیوب کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔

یوٹیوبر زید علی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے

شو کے دوران میزبان نادر علی نے یوٹیوبر معاذ سے ان کی ماہانہ آمدنی سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں یوٹیوبر نے بتایا کہ میری ماہانہ آمدن تقریباً اتنی ہے کہ اس سے 2 پاکستانی آلٹو خرید سکتا ہوں، جس پر میزبان نے کہا چونکہ پاکستان میں آلٹو کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس کا مطلب یہ تنخواہ کسی بھی ملٹی نیشنل کمپنی کے جنرل مینیجر سے بھی زیادہ بنتی۔

یوٹیوبر معاذصفدر نے اپنے کیرئیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس فیلڈ میں 5 برس ہوگئے ہیں، جبکہ 4 برس تک میری تنخواہ صفر تھی لیکن میں نے جب 5 ویں سال یوٹیوب سے آغاز کیا تو میری تنخواہ میں اضافہ ہو گیا۔

Leave a Reply