عامر خان نے

عامر خان نے’لال سنگھ چڈھا” کا اسکرپٹ مستردکرنے کی وجہ بتادی

ممبئی:(ہم دوست نیوز): بالی ووڈ کے “مسٹر پرفیکشنسٹ” اور سپر اسٹار عامر خان نے فلم “لال سنگھ چڈھا” کا اسکرپٹ دیکھتے ہی مسترد کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم کے اسکرپٹ رائٹر اتل کلکرنی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے “لال سنگھ چڈھا” کا اسکرپٹ دیکھنے کے فوراً بعد ہی اس کو مسترد کر دیا تھا، تاہم بعد میں وہ اس اسکرپٹ پر کام کرنے کیلئے راضی ہوگئے تھے۔

عامر خان نے فلموں کی کامیابی کا واحد راستہ بتادیا

سپر اسٹار نے اتل کلکرنی کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ”فلم “فاریسٹ گمپ” کے تصور نے مجھے یہ بات سوچنے پر مجبور کردیا کہ یہ “مدر انڈیا” یا “مغل اعظم” کے ریمیک بنانے کے مترادف ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ میں منع کرتے ہوئے تھوڑا پریشان تھا کیونکہ اتل کلکرنی نے اپنا پہلا اسکرپٹ لکھ کر مجھے دیا تھا، انھوں نے بڑی امید سے مجھے اسکرپٹ سننے کو کہا اور اگر میں نہیں سنتا تو ان کو بُرا لگتا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ “فاریسٹ گمپ” جیسی فلموں کو کسی اور فلم میں تبدیل کرنے کا تصور ہی بہت مشکل ہے، اس لئے میں نے 2 سال تک اسکرپٹ ہی نہیں سنا۔

اتل کلکرنی نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میں نے فلم کا اسکرپٹ صرف 15 دنوں میں تیار کیا لیکن عامر خان نے اس کو سننے کیلئے 2 سال لگا دیے۔

3 تبصرے “عامر خان نے’لال سنگھ چڈھا” کا اسکرپٹ مستردکرنے کی وجہ بتادی

Leave a Reply