فلم کی ریلیز سے

فلم کی ریلیز سے گھبرایا ہوا ہوں، 48 گھنٹوں سے نہیں سویا

ممبئی:(ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے “مسٹر پرفیکشنسٹ” عامر خان نے 11 اگست کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم “لال سنگھ چڈھا” کا بائیکاٹ کرنے والوں کو اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان نے دہلی میں فلم کی تشہیر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کی ریلیز کو لے کر بہت گھبرایا ہوا ہوں۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے نہیں سویا اور میں یہ بالکل بھی مذاق میں نہیں کہہ رہا۔

عامر خان نے کہا کہ “اس فلم کے باعث میرا دماغ پک چکا ہے، اسی لئے میں نے آئن لائن گیمز کھیلنا اور کتابیں پڑھنا شروع کر دیا ہے، میں 11 اگست کو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی اچھی نیند لوں گا۔”

اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

ان کا کہنا تھا کہ میں فلم کا بائیکاٹ کرنے والوں کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں، اگر کسی کا دل دُکھا ہو تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں، جو لوگ بھی میری فلم نہیں دیکھنا چاہتے وہ نہ دیکھیں، تاہم میری خواہش ہے کہ ہر کوئی یہ فلم دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم کو بنانے میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے، مجھے امید ہے لوگ اس کو پسند کریں گے۔

کچھ دن پہلے فلمساز کرن جوہر کے شو “کافی ود کرن” میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اچھی فلم بنانے پر بے حد خوشی ہے لیکن اگر لوگ اس کو پسند نہ کریں گے تو دُکھ ہوگا۔”

جب میزبان نے “لال سنگھ چڈھا” کیخلاف جاری بائیکاٹ مہم کی پریشانی سے متعلق پوچھا تو اداکار ایک دم سنجیدہ ہوگئے۔ عامر خان نے اس کے جواب میں کہا تھا کہ “ظاہری سی بات ہے میں سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہوں، یہ کیسا سوال پوچھ رہے ہو یار۔”

Leave a Reply