میدان میں آگئے

برطانوی کرکٹر مونٹی پنیسر بھی عامر خان کیخلاف میدان میں آگئے

برطانیہ:(ہم دوست نیوز)سابق برطانوی کرکٹر منٹی پینسر نے بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی فلم” لال سنگھ چڈھا” کیخلاف اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کم آئی کیو والے شخص کو بھارتی فوج میں بھرتی کرنا، یہ سکھوں اور بھارت کی مسلح افواج کی توہین ہے۔

برطانوی سابق کرکٹر مونٹی پنیسرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم لال سنگھ چڈھا کیخلاف بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مونٹی پنیسرنے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘فاریسٹ گمپ کی کہانی امریکی فوج کے لحاظ سے بالکل ٹھیک ہے کیوں کہ امریکہ نے کم ذہنی استعداد (آئی کیو لیول) رکھنے والے افراد کو ویتنام جنگ کیلئے بھرتی کیا تھا۔’

عامر خان نے’لال سنگھ چڈھا” کا اسکرپٹ مستردکرنے کی وجہ بتادی

انہوں نے مزید کہا کہ ‘لال سنگھ چڈھا میں دکھایا گیا ہے کہ کم آئی کیو لیول والے شخص کو بھارتی فوج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ یہ سکھوں اور بھارت کی مسلح افواج کی توہین ہے۔’

بھارتی نژاد برطانوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ’لال سنگھ چڈھا میں عامر خان نے ذہنی پسماندہ شخص کا کردار ادا کیا ہے, اس نے سب کی توہین کی ہے اس لیے فلم کا بائیکاٹ کریں۔’ دوسری طرف بھارت میں فلم کے بائیکاٹ کی مہم تاحال جاری ہے۔

Leave a Reply