ایک سال میں اکشے

ایک سال میں اکشے کمار کی تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی

ممبئی:(ہم دوست نیوز) بالی ووڈ کے “کھلاڑی” کہلائے جانے والے اکشے کمار کے مداح ان سے مایوس ہوگئے ہیں، اداکار کی رواں برس تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 11 اگست کو اداکار کی ریلیز ہونے والی نئی فلم “رکشہ بندھن” سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی، لیکن دوسرے ہی دن اس کے ایک ہزار سے زیادہ شوز منسوخ کرنے پڑے۔

بہن کے دل سوز پیغام نے اکشے کمار کو آبدیدہ کردیا

فلم رکشہ بندھن نے پہلے روز 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کا مایوس کن بزنس کیا تھا ،جبکہ دوسرے دن صرف 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ہی بزنس کر سکی۔ مجموعی طور پر “رکشہ بندھن” نے تین دن میں 14 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے ہیں۔

اکشے کی “بیل باٹم” ، “سمراٹ پرتھوی راج” اور ” بچن پانڈے” پہلے ہی باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہو چکی ہیں۔2021ء میں ریلیز ہونے والی فلم “سوریا ونشی” نے کچھ اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

“رکشہ بندھن” فلم میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں وہ اپنی ہر طرح کی مشکلات سے گزر کر اور اپنی ہر خواہش کو قربان کر کے بہنوں کی شادیاں کروانے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

ایک سال میں اکشے کمار کی تیسری فلم بھی فلاپ ہوگئی” ایک تبصرہ

Leave a Reply