کام کرنے کا اعلان

سدرہ بتول کاصرف اسلام پر بننے والےڈراموں میں کام کرنےکا اعلان

(ہم دوست نیوز):پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سدرہ بتول نے حجاب پہن کر صرف اسلام پر بننے والے ڈراموں میں کام کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اداکارہ سدرہ بتول نے انسٹاگرام اسٹوری پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا ،جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیے تھے۔

اس دوران ایک مداح نے سدرہ بتول سے پوچھا تھا کہ کیا آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔

معروف اداکارہ نےمذہب کی خاطر شوبزکو خیرباد کہہ دیا

اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “نہیں، آج کے بعد میں صرف اللہ کیلئے کام کروں گی، اگر اسلام سے متعلق کوئی ڈرامہ بنے گا تو اس میں کام کروں گی۔”

اداکارہ نے دیگر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ “تبدیلی کسی بھی وقت آسکتی ہے، اب سے میں صرف حجاب میں رہ کر کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے؟”

سدرہ بتول نے انسٹاگرام سے ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا “میں نے تمام ریلز اس لیے ڈیلیٹ کردی ہیں کیونکہ مجھے لگا میں اللہ تعالیٰ کو ناراض کررہی ہوں۔”

خیال رہے کہ اداکارہ عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بغیر حجاب کی تمام تصویریں بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔

Leave a Reply